نئی دہلی، 17 اکتوبر (یواین آئی) دارالحکومت دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے آئی
ٹی او علاقے میں آج علی الصبح تیز رفتار سے آ رہی ایک گاڑی کے الٹنے سے دو
افراد کی موت ہو گئی
اوردیگرتین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت پانچ نوجوان سوار تھے جو ہریانہ سے دہلی ایک دوست کے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے